ناندیڑ: ۱۰؍دسمبر (اعتمادنیوز)جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے بتاریخ
14ڈسمبر 2014 ء بروز اتوار بمقام مسجد انوار المساجد مدینہ نگر ، دیگلور
ناندیڑ میں ایک عظیم الشان خطاب عام بعنوان’’ہم داعی ہیں ‘‘ کا اہتمام کیا
جارہا ہے۔ اس عظیم الشان خطاب عام میں زیر صدارت مولانا عبدالقوی فلاحی
صاحب ، اورنگ آباد (معاون ناظم مجلس علماء ، مہاراشٹر ) کے ہمراہ مہمانان
خصوصی کے طور پر حضرت مولانا مفتی خلیل الرحمن قاسمی ، ناندیڑ (مفتی اول
علاقہ مراٹھواڑہ و سابق دکن )، حضرت مولانا مفتی حافظ سید شاہ صادق محی
الدین صاحب ، حیدر آباد (صدر نشین دار القضاء وافتاء ، سابق اُستاد فقہ و
مفتی جامعہ نظامیہ حیدر آباد )شریف لائیں گے۔ اس عظیم الشان خطاب عام میں
خواتین کیلئے علحٰیدہ پردہ کا نظم انوا رالمساجد سے متصل مدینہ العلوم ہائی
اسکول میں رہے گا۔ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے عوام الناس سے اپیل
کی جارہی ہیں کہ وہ اس عظیم الشان خطاب عام میں مع دوست و احباب کے شرکت
درج کریں۔